انقرہ30جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ایک ترک عدالت نے حکومت مخالف اخبار جمہوریت کے سات ملازمین کو رہا کر دیا ہے۔ روزنامہ جمہوریت کے متعددملازمین پر حکام نے دہشت گرد تنظیموں کی معاونت کا الزام عائد کرتے ہوئے نو ماہ قبل گرفتار کیا تھا۔ اس اخبارسے وابستہ مزید چار افراد ابھی تک جیل میں ہیں۔ یہ بات بھی اہم ہے کہ گزشتہ برس ناکام فوجی بغاوت کے بعد ترکی میں حکومت مخالف افراد، نشریاتی اداروں اور تنظمیوں کے خلاف حکومتی کارروائیوں میں واضح اضافہ دیکھا گیا ہے۔